1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:40
نواز دور میں قائم مقدمات بدنیتی پر مبنی تھے،گورنر پنجاب
اے آر وائی - لاہور : گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے نواز شریف کے دور میں شہید بے نظیر بھٹو اور صدر زرداری کےخلاف قائم کیے گئے مقدمات بدنیتی اور سیاسی انتقام پر مبنی تھے۔
گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےگورنرپنجاب کا کہناتھاکہ حکومت پر عدالتوں کے فیصلوں کی عدم تعمیل کا الزام انتہائی غلط ہے ۔صدر زرداری نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا ہے۔گورنر نے کہاکہ سوئس کیس ختم ہوگیااور اے آروائی گولڈ کیس کے فیصلے سےبھی واضح ہوگیا کہ یہ مقدمہ بھی غلط قائم کیاگیاتھا۔
انکاکہناتھاکہ گیارہ سال یہ مقدمے چلتے رہے کچھ ثابت نہ ہوسکا۔ این آر او کو اسی بنیاد اس وقت کی کابینہ نے منظور کیا ۔انکا کہناتھاکہ دو ہزار ایک میں سپریم کورٹ کے نواز شریف دور میں قائم کیے گئےمقدمے کے بارے میں ریمارکس تھےکہ یہ سیاسی انتقام اور بدنیتی پر مبنی مقدمہ ہے انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے میثاق جمہوریت میں آئندہ سیاسی انتقام پر مبنی مقدمات قائم نہ کرنے عہد کیا۔