تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:40

علمائےکرام اورعوام ساشی عناصرکےمنصوبوں کاناکام بنادیں

اے آر وائی - کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کراچی سمیت ملک بھر میں امن و عامہ کی صورتحال خراب کرنے اور فرقہ وارانہ فسادات کی سازشوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔



ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ بعض سازشی عناصر اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے مختلف مسالک کے ماننے والوں کو نہ صرف نشانہ بنایاجارہا ہے بلکہ اس کی آڑ میں عوامی جذبات بھڑکا کر ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال خراب کررہےہیں۔



انہوں نے کہاکہ ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ کو بھڑکا کر امن و عامہ خراب کرکے ملک اور جمہوریت حکومت کو عدم استحکام سے دوچار کرنےوالےملک کےکھلےدشمن ہیں۔۔انہوں نے تمام مسالک اور فقہوں سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور عوام سے اپیل کی کہ وہ سازشی عناصر کی گھناؤنی سازشوں کو اپنے بے مثال اتحاد سے ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر ناکام بنا دیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.