تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:40

اے آر وائی ریفرنس میں لائسنس یافتہ لوگوں سے زیادتی ہوئی

اے آر وائی - کراچی : سابق وفاقی وزیر قانون اور پیپلز پارٹی کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ اے آر وائی گروپ کے ساتھ اے آر وائی ریفرنس میں بے حد زیادتی کی گئی ،عدالت نے اے آر وائی گروپ کے کنٹریکٹ کو درست اوراسے ملکی مفاد میں قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیر کے روز سے ہونے والا قومی اسمبلی کا اجلاس معمول کے مطابق ہوگا، جس میں کسی بھی ادارے کے بارے میں نہ ہی کوئی قرارداد اور نہ ہی کوئی تحریک لائی جارہی ہے، یہ چند لوگوں کی سوچ اور خواہشات ہیں آئندہ چوبیس گھنٹے ملکی سیاست کے لیے اہم ہیں۔



پیپلزمیڈیا سیل کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اے آر وائی ریفرنس میں اے آر وائی گروپ نے بہت تکالیف برداشت کیں، اس وقت کے حکمرانوں نے اے آر وائی گروپ کے خلاف اس قدر جھوٹ بولا اور الزامات لگائے جو عدالت نے اپنے فیصلے میں مسترد کردئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان میں تمام اداروں کی حدود مقرر کی گئی ہیں جس کے بعد کسی ادارے کے خلاف قرارداد یا تحریک کی ضرورت نہیں یہ افواہیں کسی کا ذہنی اختراع اور خواہش ہوسکتی ہے حکومت ایسا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ملک میں تخت لاہورکا نظام نہیں چلے گا۔ موجودہ حکومت کے حوالے سے عدلیہ کے ایک سو آٹھ فیصلے آئے جن میں سے تمام پر عمل درآمد کیا گیا پوری دنیا کو عدالتوں کے فیصلوں پر عمل درآمد کرنے کا مشورہ دینے والوں پر جب اپنا وقت آتا ہے تو یا تو عدالتوں پر حملے کرتے ہیں یا ملک سے فرار ہوجاتے ہیں ۔



انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کا یہ بیان کہ سینیٹ کے انتخابات نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا آئین و قانون کے خلاف ہے جس کا مقصد آئندہ سال مار چ میں ہونے والے سینیٹ کے انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنا ہے اگر کسی نے اس آڑ میں استعفی دیئے تو آئین کے مطابق اس نشست پرانتخابات کرائیں گے یہ تمام صوبوں کا آئینی حق ہے۔



انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے جلد درخواسست جمع کرائی جائی گی اور رمضان میں سرائیکی خطے کی عوام نئے صوبے کی خوشخبری سنیں گی ۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ سولہ سال بعد ایس جی ایس کوٹیکناکیس میں پیپلز پارٹی کی قیادت کو بے گناہ قرار دیدیا گیا ہے باعزت بری ہونے کے بعد جن لوگوں نے ہماری قیادت کی سیاسی کردار کشی کی ان کے خلاف عدالتیں جھوٹہ مقدمہ بنانے پر ازخود نوٹس لیں اور ان لوگوں پر جھوٹے مقدمہ میں قومی دولت ضائع کرنے اور کردار کشی کرنے کا مقدمہ درج کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.