1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:41
نہار منہ پانی پینے سے پیچیدہ امراض کا علاج
اے آر وائی - کراچی : صبح سویرے نیند سے بیدار ہوتے ہی پانی پینے کا عمل دیرینا اور پیچیدہ امراض کے علاوہ جدید بیماریوں کا موثر علاج ثابت ہوا ہے ۔ سائنسی تجربات سے یہ ثابت ہوا ہے کہ نہارمنہ پانی پینا انتہائی فائدہ مند ہے۔
پانی کے ذریعے چند بیماریوں کا 100 فیصد کامیاب علاج ممکن ہے مثلاً سر اور جسم کا درد، امراض قلب،مرگی، موٹاپے کے سبب جنم لینے والی بیماریاں، گردے کی خرابی، میدے کی بیماریاں، ذیابیطیس،اور دیگر امراض سے بچنے کے لئے خالی پیٹ پانی پینا 100 فیصد مفید ثابت ہوتا ہے-
صبح سویرے اٹھتے ہی دانت صاف کرنے سے پہلے 4 گلاس پانی پینا چاہئے- اگر اکھٹا 4 گلاس پانی نا پی سکیں توکم از کم 1 گلاس پانی پئیں اور اس کی مقدار آہستہ آہستہ بڑھائیں۔