تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:59

پاک افغان اور امریکا سہہ فریقی مذاکرات آج ہورہے ہیں

اے آر وائی - اسلام آباد: پاکستان، افغانستان اور امریکا کے مذاکرات آج اسلام آباد میں ہورہے ہیں۔ دہشتگردی اور عسکریت پسندی کے خاتمے اور افواج میں تعاون پر بات چیت ہوگی۔



سہ فریقی مذاکرات میں پاکستان کی جانب سے سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر جبکہ افغانستان کے نائب وزیر خارجہ جاوید لودن شرکت کرینگے جبکہ امریکا کی نمائندگی پاکستان اور افغانستان کے متعلق امریکی صدر کے خصوصی ایلچی مارک گراسمین کرینگے۔



مذاکرات میں فریقین سرحدوں پر افواج میں جھڑپوں اور فرینڈلی فائر کے علاوہ تینوں افراد میں موثر تعاون پر تبادلہ خیال کرینگے تاکہ مستقبل میں کسی بڑے جانے و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔ مذاکرات میں نیٹو رسد کی حفاظت کے علاوہ طالبان کے سرحد سے اس پار جانے اور آنے کے متعلق بھی بات چیت ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.