تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:36

الطاف حسین نے صدر اور وزیراعظم کو 48 گھنٹے کا نوٹس دیدیا

اے آر وائی - لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے صدر آصف زرداری اور وزیراعظم گیلانی کو کراچی میں دہشت گردی روکنے کیلئے اڑتالیس گھنٹے کا نوٹس دیتے ہوئے کہا ہے کہ قتل و غارتگری نہ روکی گئی تو حملوں کا نشانہ بننے والے شہری اپنی حفاظت میں آزاد ہوں گے ۔



ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کراچی میں قتل وغارتگری کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کو روکنے، گرفتار کرنے کیلئے صدرمملکت اور وزیراعظم کو اڑتالیس گھنٹے کی مہلت دی ہے۔ الطاف حسین نے کہاکہ انہوں نے امن کیلئے کیاکچھ نہیں کیا۔ لوگوں سے امن کی بھیک مانگی، ان کے ہاتھ جوڑے، اپنے لوگوں کو صبرکرنے کی تلقین کی لیکن ہرچیز کی ایک حدہوتی ہے۔ تمام تر امن پسندی کے باوجود دہشت گردوں کے حملے جاری ہیں۔



الطاف حسین نے کہاکہ سرکار دوعالم نے امن کی خاطرمکہ سے مدینہ ہجرت کی لیکن کفارکی جانب سے ان کے صحابہ پر حملوں کاسلسلہ جاری رہا جس کے بعد جنگ بدر، جنگ احد،جنگ خندق ہوئیں۔ اگر آج پھرکفار نے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ باربارمدینہ پر حملہ کرناہے تو پھر اللہ کے نبی سرکاردوعالم نے جوراستہ اختیارکیا تھا ہمارے لئے وہ راستہ اختیارکرنا سنت رسول کے مطابق ہوگا ۔ پھروقت فیصلہ کرے گا کہ آیاباطل کاغلبہ ہوتاہے یاحق کابول بالاہوتاہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.