2 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:39
پاکستان امریکی سفیروں پرعائد سفری پابندیاں ختم کرے،مارک ٹونر
اے آر وائی - واشنگٹن: امریکی اسٹیٹ ڈیاپراٹمنت کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ واشنگٹن اور اسلام اباد میں پاکستانی حکام سے گفتگو مثبت رہی امید ہے پاکستان امریکی سفیروں پر عائد سفری پابندیاں ختم کریگا ۔
زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سیکیورٹی تحفظات کی وجہ سے پاکستان کی جانب سے امریکی سفیروں کے آزادانہ سفر پر پابندی عائد کرنے پر امریکہ بھی پاکستانی سفیروں پر ایسی ہی پابندیاں عائد کرنے کی سوچ رہا ہے۔
امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کےترجمان نے کہا ہے کہ امریکی سفیر کیمرون منٹر کو اسلام اباد سے کراچی روانگی پر ایئرپورٹ روک لیے جانے کا عمل اچھا نہیں تھا۔ تاہم اسلام اباد اور واشنگٹن میں پاکستانی حکام سے رابطوں کے نتیجے میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ امید ہے معاملہ خوش اسلوبی سے سلجھا لیا جائیگا۔
واضح رہے کہ ایبٹ آباد آپریشن کے بعد سیکورٹی تحفظات پر پاکستان نے امریکی سفیروں کی دوسرے شہروں میں نقل وحرکت کیلئے این او سی کو ضروری قراردیا ہے۔