تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:22

سندھیوں اورغیر سندھیوں میں کوئی تقسیم نہیں،گیلانی

اے آر وائی - اسلام آباد: وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو تقسیم کر نے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، سندھیوں اور غیر سندھیوں میں کوئی تقسیم نہیں۔



قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ان کا خاندان بھی بغداد سے ہجرت کر کے پاکستان آیا تھا اس لئے وہ بھی باہر سے آنے والوں کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھیوں اور غیر سندھیوں میں کوئی تقسیم نہیں ہے۔



وزیراعظم نے واضع کیا کہ ارمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کبھی یہ نہیں کہا کہ بلوچ عوام کا مسئلہ فوج حل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلوچ راہنماوں سے بات کر نا سیاسی حکومت کا کام ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.