2 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:31
پنجاب: کالعدم جماعتوں کی نئی فہرست جاری
اے آر وائی - لاہور: وزارت داخلہ پنجاب نے کالعدم جماعتوں کی نئی فہرست جاری کردی۔فہرست میں موجود 23 کالعدم جماعتوں کے چندہ، زکوة اور فطرانہ اکٹھا کرنے پر پابندی ہوگی جبکہ ان جماعتوں کو چندہ دینے والوں کے خلاف بھی انسداد دہشتگردی کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
محکمہ داخلہ کے مطابق سنی تحریک کی بدستور نگرانی جاری رہے گی۔ فہرست میں تحریک طالبان، جیش محمد، سپاہ صحابہ، لشکر بلوچستان، جماعت الفرقان، جماعتہ الدعوہ، لشکر طیبہ، خدام الااسلام، لشکر جھنگوی، اسلامی تحریک، ملت اسلامیہ، لشکر محمدی، اور آرمی بلوچستان کے نام اہم ہیں۔