2 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:58
وزیراعظم کو تین سالوں بعد ملازمین کی سحروافطار کا خیال آگیا
اے آر وائی - ملتان : ملتان میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی ہدایت پر3 سال بعد اپنے گھر پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں اور اہلیان ملتان کیلئے سحر اور افطار کا انتظام کیا گیا۔ وزیراعظم ہاوس اور اس سے ملحقہ روڈ پر پچاس سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں۔ ان لوگوں کی اور وزیراعظم ہاوس کی سڑک سے گزرنےوالے مسافروں کیلئے 3 سالوں میں پہلی مرتبہ سحری اور افطاری کا انتظام کیا گیا ہے۔
وزیراعظم ہاوس پر تعینات ایک ملازم نے بتایا کہ انہیں وزیراعظم اور ان ک بیٹے کی طرف سے خصوصی ہدایات ہیں کہ ماہ رمضان میں یہ اہتمام کرنا ہےتاہم واضح رہے کہ منتخب ہوئے تین سال ہو چکے ہیں لیکن یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں اور مسافروں کیلئے سحری اور افطاری کا انتظام کیا گیا ہے۔