2 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:26
ملک میں غیرمضبوط اپوزیشن کی ذمہ دارنوازلیگ ہے،عمران خان
اے آر وائی - پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کاکہناہے کہ کرپٹ لیڈرشپ والی سیاسی جماعتوں کے ساتھ کسی بھی قسم کااتحادممکن نہیں۔۔موجودہ حالات کی ذمہ دارنوازلیگ ہے ۔
پشاورمیں پارٹی کی صوبائی تنظیم سازی کے اجلاس کے بعدپریس کانفرنس میں انہوں نے کہاکہ ملک انارکی کی طرف جاررہاہے وفاقی حکومت مسلسل قانون کی خلاف ورزی کررہی ہے ۔ملک میں اگرمضبوط اپوزیشن نہیں ہے تواس کی زمہ دارنوازلیگ ہے جنہوں نے موجودہ سیٹ اپ کوبرقراررکھنے کے لیے اپناکندھاپیش کیا۔
ان کاکہناتھاکہ کراچی میں حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے پولیس خاموش تماشائی کاکرداراداکررہی ہے انہوں نے دعوی کیاکہ آئندہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف میں بڑی قوت بن کرابھرے گی ۔