2 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:35
کراچی کے مسئلے پر قومی کانفرنس بلائیں گے ، لیاقت بلوچ
اے آر وائی - لاہور: جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ بہت جلد کراچی کے مسئلے پر اسلام آباد میں قومی کانفرنس بلائی جائے گی جس میں قومی اتفاق رائے سے حکومتوں پر دباؤ بڑھانے کے لے کراچی کے امن کی خاطر لائحہ عمل بنایا جائے گا ۔
لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہاکہ وزیر داخلہ رحمن ملک کا کراچی کی فضائی نگرانی کا اعلان ہوائی دعویٰ ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں پولیس اور رینجرز اس لیے ناکام ہیں کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں حالات بہتر کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ،عوامی نیشنل پارٹی اور ایم کیو ایم کی سرپرستی میں کراچی کے تمام جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی ہو رہی ہے ۔ جماعت اسلامی کے رہنما نے کہاکہ لیاقت بلوچ نے کہاکہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق کیانی کا بلوچستان کے حوالے سے بیان براہ راست وفاقی حکومت اور بلوچستان کی حکومت پر ذمہ داری عائد کرنے کے مترادف ہے ۔