تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:38

آزادجموں وکشمیر کی اٹھارہ رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا

اے آر وائی - مظفر آباد : آزادجموں وکشمیر کی اٹھارہ رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیاہے۔ آزادجموں وکشمیر کی حلف اٹھانے والے وزراء میں چوہدری اکبرابراہیم،انڈسٹری،اظہرگیلانی کوقانون،عبدالسلام سول ڈیفنس،ماجدخان بحالیات وائے کے ڈی سی،چوہدری ارشدحسین کوبرقیات کی وزارت کاقلمدان حوالے کیا گیا ہے ۔



افسرشاہدکواموردینیہ واوقاف،پرویزاشرف ہائوسنگ وفزیکل پلاننگ،علی شان سوہنی مال وریونیو،جاویداقبال بڈہانیوی کوخوراک کی وزارت دیدی گئی۔ مطلوب انقلابی تعلیم کالجز افسرربانی زراعت ،فیصل راٹھوراکلاس، قمرزمان صحت ،چوہدری لطیف اکبر خزانہ وپی این ڈی اورچوہدری رشید کوشاہرات،ورکس،باظل نقوی اطلاعات سردارجاویدایوب جنگلات میاں عبدالوحیدتعلیم جبکہ چوہدری یسین پہلے لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی کاقلمبندان لے چکے ہیں۔



ہمارے نمائندے کے مطابق تمام وزراء اپنی اپنی وزارتوں سے ناخوش دکھائی دیئے۔ صدرآزادجموں وکشمیرراجہ ذوالقرنین خان نے وزراء سے آزادکشمیرقانون سازاسمبلی کے سبزہ زارمیں حلف لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.