2 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:58
پاک افغان امریکہ اجلا س،دہشتگردی کیخلاف اقدامات پراتفاق
اے آر وائی - اسلام آباد : پاک افغان امریکہ سہ فریقی اجلا س میں دہشتگردی کیخلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیاگیاہے۔ پاکستان نے افغانستان میں مفاہمتی عمل کی حمایت کا بھی اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں سہ فریقی کورگروپ کے مذاکرات کےبعد میڈیا سے گفتگو میں سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر نے بتایاکہ پاکستان افغانستان کی خودمختاری پریقین رکھتاہے۔ امریکا کےتعاون سے افغانستان میں ترقیاتی عمل پرتوجہ مرکوز کرینگے۔
ان کاکہناتھاکہ مذاکرات بہتر ماحول میں ہوئے۔افغانستان کے نائب وزیرخارجہ جاوید لدھن نے بتایاکہ افغان عوام سلامتی کےامور سنبھالنے کےقابل ہوچکےہیں۔سہ فریقی مذاکرات ایک مستحکم عمل کی شکل اختیار کرچکےہیں جہاں پاکستان اور امریکا سے مشاورت کا موقع ملا۔