تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:22

افغانستان سے سولہ نوجوانوں کو جلد بازیاب کرایاجائیگا، انصار

اے آر وائی - کوئٹہ : ممتازسماجی کارکن انصاربرنی نے کہاہے کہ انسانی اسمگلروں کے ہاتھ لگ جانے والے سندھ کے باقی سولہ نوجوانوں کو بھی جلد بازیاب کرا لیا جائے گا ۔



کوئٹہ میں آئی جی ایف سی میجرجنرل عبیداللہ خان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ اصل مسئلہ انسانی اسمگلروں پر قابو پاناہے۔ اگر کوئی انسانی اسمگلروں کے ہاتھ لگ جائے تو وہ قومی ، صوبائی ، اور لسانی تمیز بھی نہیں کرتے ہیں۔



انھوں نے لوگوں سے اپیل کہ وہ غیر قانونی طریقوں سے باہر نہ جائیں۔ آئی جی ایف سی نے کہاکہ ایف سی باقی نوجوانوں کو افغانستان سے لانے کی بھرپورکوشش کررہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.