3 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:49
ٹرینوں کی آمدورفت تاخیر کا شکار ، مسافر پریشان
اے آر وائی - کراچی : پاکستان ریلوے کی حالت دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے۔ٹرینوں کی آمدورفت میں دس سے بارہ گھنٹے تاخیر کی وجہ سے مسافروں کومشکلات کا سامناہے۔ مسافروں کاکہناہے کہ ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر کی وجہ سے انہیں ذہنی اذیت کاسامناہے۔
ریلوے اسٹیشنز پر بیٹھنے کےلئے بھی مناسب انتظامات نہیں ہیں۔ٹرینیں تاخیر سے آرہی ہیں اور تاخیر سے روانہ ہورہی ہیں۔دوسری جانب انجنوں کی خراب صورتحال کی وجہ سے کراچی میں کینٹ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین ڈرائیور بھی ہڑتال پرچلے گئے ہیں۔ ڈرائیوروں نے مطالبہ کیاہے کہ انجنوں کی حالت کو درست کیاجائے۔