4 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:33
انناس ایک ذائقے دار پھل، کئی بیماریوں کے حملوں سے بچاتا ہے
اے آر وائی - انناس نہ صرف ایک ذائقے دار پھل ہے۔ بلکہ کئی بیماریوں کے حملے سے بچانیکی قدرتی طاقت بھی رکھتا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انناس کھانے سے اندرونی چوٹوں اور زخم کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔
انناس میں موجود اینزائم برومیلین اور اینٹی آکسیڈنٹ ،وٹامن سی کی موجودگی جگر اور معدے کے زخموں کو جلد بھرتا ہے۔ گلے کی سوزش اور آرتھرائٹس میں بھی یہ خوش ذائقہ پھل مفید ثابت ہوتا ہے۔
انناس میں وٹامن سی کی موجودگی قوتِ مدافعت میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔ انناس کا متواتر استعمال بڑھاپے میں نظر کو درست رکھتا ہے۔