تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:33

میرےبیان سےکسی کی دل آزاری ہوئی تومعذرت چاہتا ہوں،الطاف حسین

اے آر وائی - لندن : ایم کیو ایم کےقائدالطاف حسین نے کہا ہے کہ ان کے گزشتہ روز کے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ معذرت چاہتے ہیں۔ اپنےگزشتہ روز خطاب کے حوالے سے وضاحتی بیان میں انھوں نے کہاکہ گزشتہ روزانھوں نے اپنی تقریرمیں ان عناصر کومخاطب کیاتھا،جو پاکستان بنانے کی جدوجہدمیں لاکھوں جانوں کی قربانی دینے والے اردوباورپنجابی بولنے والے مہاجروں کے بارے میں کھلم کھلا لعن طعن کررہے ہیں۔



الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ہوسکتاہے وہ اپنے خیالات کی صحیح طورپرترجمانی نہیں کرسکے،یاپھربعض سندھی قوم پرست اوردانشور ان کی بات کی روح اورگہرائی کونہ سمجھ سکے۔انھوں نے کہا کہ وہ بحث کومزیدآگے بڑھانے کے بجائے پوری سندھی قوم خصوصاً ان تمام قوم پرستوں اور دانشوروں سے جنھیں ان کی بات سے دل آزاری ہوئی ،سندھ دھرتی کاباشندہ ہونے کے ناطے ،ان سے صدق دل سے معذرت چاہتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.