تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:42

ایم کیو ایم کے تحفظات دور کئے جائینگے رحمان ملک

اے آر وائی - اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے پاس عوامی مینڈیٹ ہے کسی ایسی جماعت سے کراچی کے معاملے پر بات نہیں کرینگے جس کے پاس عوام کا مینڈیٹ نہیں ہے ، نیشنل کرائسز مینیجمینٹ سیل میں امن و امان کے متعلق اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے مطالبات اور تحفظات دور کئے جائینگے اس سلسلے میں سفارشات صدر زرداری کو دیدی گئی ہے ، کراچی کے حالات کنٹرول کرنے کے لیے پولیس اور رینجرز کافی ہیں اگر ضرورت محسوس کرینگے تو فوج کو بلائینگے۔



جب ان سے پوچھا گیا ایم کیو ایم سے بات چیت کیلئے آپ کی جگہ بابر اعوان کو لایا گیا ہے ، تو ان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری جس کو منتخب کرینگے وہی ایم کیو ایم سے بات چیت کریگا ، کراچی کے حالات کیلئے انٹیلی جنس کو بہتر بنایا جارہا ہے، نوجوان دہشت گردوں سے متعلق اہم معلومات فراہم کررہے ہیں ، رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کراچی سے گرفتار دہشتگردوں کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تحقیقات کریگی تاکہ وہ جلد رہا نہ ہوسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.