4 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:0
ایم کیو ایم سے رابطے ختم نہیں ہوئے ہیں ، ذوالفقار مرزا
اے آر وائی - کراچی : سندھ کے سینئر وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ کراچی میں امن کے لئے مفاہمت کا عمل جاری رہے گا،کراچی پاکستان کا اقتصادی مرکز ہے،کراچی منتشر رہے گا تو پورا ملک منتشر رہے گا۔
کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے مفاہمت کی پالیسی کو جاری رکھا ہے۔ ایم کیو ایم کے وزراء کے استعیفے منظور نہیں ہوئے گورنر بھی واپس آگئے ہیں اور ایم کیو ایم سے رابطے ختم نہیں ہوئے ہیں، رابطے جاری رہیں گے۔ ہمارے لیڈر آصف علی زرداری کا موقف ہے کہ کراچی میں امن کی خاطر مفاہمت کی پالیسی جاری رہے گی۔