5 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:10
نئے صوبوں کے لیے منشور کمیٹی کام کررہی ہے، گیلانی
اے آر وائی - ملتان: وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہاہےکہ نئے صوبوں کے لیے منشور کمیٹی اپنا کام کررہی ہے اس حوالے سے تمام فریقین سے مشاورت کررہے ہیں ۔
ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سرائیکی صوبے کےحوالے سے مشاورت کے بعد منشور کمیٹی اعلان کریگی ۔ انھوں نےکہا کہ کراچی اور بلوچستان کی صورتحال مختلف ہے۔ کراچی میں امن وامان صوبائی مسئلہ ہے امن کے لیے صوبائی حکومت کی مدد کرینگے ۔ انھوں نےکہا کہ تمام جماعتوں کے ساتھ ورکنگ ریلشن ہیں ملکی مفادات کے خلاف کوئی کام نہیں کرینگے۔