تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:19

سپریم کورٹ: پی سی اوججز پرحکومت کو نواگست تک کی مہلت

اے آر وائی - اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پی سی او ججز کی بیدخلی سے متعلق نوٹی فیکشن جاری کرنےکےلئے حکومت کو نو اگست تک کی مہلت دیدی ہے۔ سپریم کورٹ میں پی سی اوججز کے خلاف عدالتی فیٰصلے کےعملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے نوٹی فیکشن جاری نہ کرنے پر برہمی اظہار کیا ۔



وفاق کے وکیل بابراعوان نےکہاکہ ججز سے متعلق وزیراعظم کی منظوری ضروری ہے اس حوالے سے سمری وزیراعظم کو بھیج دی ہے ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ عدالتی حکم پر فوری عمل ہونا چاہیے۔ سمری بھیجوانے کی ضرورت نہیں ہے۔ وفاق کے وکیل بابراعوان نےعدالت سے استدعا کی کہ وزیراعظم امن وامان کے حوالے سے دیگر اقدامات میں مصروف ہیں۔ اس لئے دودن کی مہلت دی جائے جس پر عدالت نے نو اگست تک مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.