5 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:29
ہمیش خان کو دل کی تکلیف پر اسپتال میں داخل کرادیا گیا
اے آر وائی - لاہور: پنجاب بینک فراڈ کیس کے مرکزی ملزم ہمیش خان کو دل کی تکلیف کے باعث لاہور کے شیخ زید اسپتال میں آئی سی یو وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ہمیش خان کو دل کی تکلیف کے ساتھ آرتھوپیڈ کی تکلیف بھی ہے ۔ اسپتال میں ڈاکٹرز نے ہمیش خان کے ٹیسٹ کئے ہیں ۔ جس کی رپورٹ آنے کے بعد صورتحال مزید واضح ہوسکے گی ۔ ہمیشن خان کی شیخ زید اسپتال آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہمیش خان پنجاب بینک میں اربوں روپے کی فراڈ میں ملوث ہیں ۔