تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:27

ارسا نے سندھ کا اعتراض مسترد کر دیا

اے آر وائی - اسلام آباد: ارسا نے پنجاب کو چشمہ جہلم لنک کینال سمیت دیگر چینلز سے پانی کی فراہمی پر سندھ کا اعتراض مسترد کر دیا ہے، ارسا ذرائع کے مطابق سندھ نے موقف اختیار کیا تھا کہ تربیلا اور سی جے کینال سے پنجاب کو پانی فراہمی سے سندھ کو پانی کی قلت کا سامنا ہے جس کے تحریری جواب میں ارسا حکام نے واضح کیا ہے کہ سندھ میں کہیں بھی پانی کی کمی نہیں اور سندھ کو انیس سو اکیانوے کے معاہدے سے بھی تین فیصد زائد پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔



سندھ کا کوٹہ ایک لاکھ سینتیس ہزار کیوسک بنتا ہے جبکہ اس وقت سندھ کو ایک لاکھ پینتالیس ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ پنجاب کو معاہدے کے مطابق ایک لاکھ بارہ ہزار کیوسک ہی پانی دیا جا رہا ہے۔



ارسا کے ذرائع مطابق منگلا سے پانی کے اخراج میں کمی آمد میں کمی کے بعد کی گئی ہے اور تربیلا سے پنجاب کو پانی اسکے کوٹے کے مطابق ہی دیا جا رہا ہے۔



ارسا ذرائع کے مطابق خیبر پختونخواہ کو تین ہزار اور بلوچستان کو کوٹے کا گیارہ ہزار کیوسک پورا پانی فراہم کیا جا رہا ہے اور کسی بھی صوبے پر کٹوتی اور کسی بھی علاقے میں پانی کی قلت کا کوئی اعتراض درست نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.