5 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:4
حکومت اور اتحادی جماعتیں کراچی کے امن میں مخلص نہیں،نوازشریف
اے آر وائی - لاہور : مسلم لیگ ن کےصدر میاں نوازشریف نے کہاہے کہ حکومت اور اتحادی جماعتیں کراچی کے امن میں مخلص نہیں۔ لاہور سے جاری بیان میں نوازشریف نے کہاکہ کراچی کاامن ملک کی ترقی کی ضمانت ہے۔
انھوں نے کہاکہ شہر قائد کے حالات کاجائزہ لے رہے ہیں، صورتحال سے غافل نہیں۔حکومت حالات بہتر کرنے میں سنجیدہ نہیں۔ان کاکہناتھاکہ امن وامان کی ابترصورتحال کے باعث سرمایہ کاری نہیں ہورہی۔پاکستان کے سب سے بڑےشہر کے مخدوش حالات حکمرانوں کی ناکامی ہیں۔