5 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:43
سندھ کابینہ کے دو نئے اراکین نے حلف اٹھا لیا
اے آر وائی - کراچی : گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے آج گورنر ہاوس میں منعقدہ ایک سادہ و پروقار تقریب میں صوبائی کابینہ کے دو نئے اراکین سے حلف لیا۔ کابینہ میں شامل ہونیوالے ان نئے وزراءمیں صادق میمن اور ندیم بھٹو شامل ہیں۔
تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، اسپیکر سندھ اسمبلی نثار احمدکھوڑو، صوبائی وزراء ، مشیر اعلیٰ حکام اور دیگر نے شر کت کی۔ چیف سیکریٹری سندھ راجہ محمد عباس نے تقریب کی نظامت کی۔