5 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:11
پائیدارامن کیلئےحکومت کی کوشش میں تعاون کرینگے،الطاف حسین
اے آر وائی - کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ کراچی میں مستقل اورپائیدارامن کے قیام کیلئے حکومت کی جانب سےمخلصانہ کوشش میں ایم کیوایم بھرپورتعاون کرے گی۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی لندن اورپاکستان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہناتھاکہ ایم کیوایم نے ہمیشہ ملکی مفادکوترجیح دی ہے اوراسے آج بھی ملک وقوم کااجتماعی مفادسب سے عزیزہے۔
انہوں نے رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ،گیس کے بحران اور عوام کو درپیش دیگر مسائل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک میں سحر وافطار کے دوران بجلی کی عدم فراہمی سے شہریوں کو درپیش مشکلات قابل تشویش ہیں۔ انہوں نے رابطہ کمیٹی کے ارکان اورتمام ارکان پارلیمنٹ کوہدایت کی کہ وہ ایوانوں ، ٹی وی ٹاک شوزاورہرفورم پر اپنے موٴقف کوشائستہ اندازمیں پیش کریں اورتلخ کلامی کے بجائے دلائل کے ذریعے اپنامقدمہ پیش کریں۔