5 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکی سفیر کیمرون منٹرسےلیگی رہنما احسن اقبال کی ملاقات
اے آر وائی - اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال نے امریکی سفیر کیمرون منٹر سے امریکی سفارتخانے میں ملاقات کی ہے۔۔ زرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ کے رہنماء نے میاں نواز شریف کا اہم پیغام امریکی سفارتکار کو دیا ہے۔
مسلم لیگ ن کی درخواست پر ہونے والی اس ملاقات کے حوالے سے زرائع کا دعوی ہے کہ لیگی رہنماء نے اہم قومی امور کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے موقف سے آگاہ کیا، احسن اقبال اور امریکی سفیر کے درمیان ہونے والی یہ ملاقات چالیس منٹ سے زائد وقت جاری رہی ۔