تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 21:16

اسلام آبادائرپورٹ5امریکی طیارے کھڑے کرنے کی درخواست مستر د

اے آر وائی - اسلام آباد : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے امریکی سفارت خانے کے پانچ طیاروں کو اسلام آباد کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کھڑے کرنے کی اجازت دینے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔پاکستان میں یہ طیارے امریکی کمپنی ڈائیو کور کے زیر استعمال رہتے ہیں۔



ذرائع نے ہیڈ آف انویسٹی گیشن سیل آصف بشیر چودھری کو بتایا ہے کہ اس سے قبل یہ امریکی طیارے پاکستان کے فوجی ایئر بیسوں پر کھڑے تھے تاہم پاک امریکہ تعلقات کی نئی لہر کے بعد ان جہازوں کو بیسوں سے ہٹا دیا گیا جس کے بعد ان طیاروں کو بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کھڑے کرنے کے لیے ایک ہینگر بنانے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے باضابطہ درخواست کی گئی۔ اس سے قبل امریکی سفارتخانے نے ان طیاروں کے این او سی کے حصول کے لیے وزارت داخلہ کے ایوی ایشن ونگ سے بھی رابطہ کیا تھا اور وزارت داخلہ کو پیشکش کی تھی کہ ان طیاروں کو وزارت داخلہ بھی بوقت ضرورت استعمال کر سکتی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.