6 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:42
پیپلزپارٹی ضلعی حکومتیں بحال کرنے پر رضامند
اے آر وائی - کراچی: پیپلزپارٹی نے ضلعی حکومتیں بحال کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے جس کے بعد ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان ڈیڈ لاک ختم اور اختلافی معاملات پر اتفاق ہوگیا۔ صدر زرداری اور گورنر سندھ کی ملاقات میں پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی اور دونوں جماعتوں کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہوگیا۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پیپلزپارٹی نے ضلعی حکومتیں بحال کرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔ جس کے بعد آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں آرڈیننس کے ذریعے ضلعی حکومتوں کی بحالی کا امکان ہے۔ ضلعی حکومتیں بحال کرنے کا مسودہ بھی تیار کرلیا گیا ہے۔ جس پر ایم کیو ایم کی قیادت کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ کی سطح پر ڈی سی اوز اور ان کے اوپر ڈویژنز کی سطح پر کمشنرز مقرر کئے جائینگے۔ پیش رفت میں پیپلزپارٹی کے رہنما بابر اعوان اور سید خورشید شاہ نے اہم کردار ادا کیا۔