7 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:30
ٹماٹر غذائیت سے بھرپور پھل
اے آر وائی - ٹماٹر غذائیت سے بھرپور پھل ہے۔ اس کا استعمال پھل کے طور پر بھی کیا جاتا ہے اور سبزی کے طور پر بھی۔ اس میں قدرت نے صحت کے لیے بیش بہا فوائد رکھے ہیں۔
ٹماٹر میں لیکوپین نامی جز کینسر سے بچاتا ہے۔ وٹامن اے کی موجودگی کے باعث ٹماٹر بینائی کو درست رکھتا ہے اور بڑی عمر میں اندھے پن سے بچاتا ہے۔ ٹماٹر کا متواتر استعمال دل کے امراض سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ ٹماٹر کھانے سے جسم میں کولیسٹرول کی سطح بھی نارمل رہتی ہے اور خون میں شوگر لیول بھی کنٹرول میں رہتا ہے۔
ٹماٹر دانتوں، بال اور جلد کیلئے بہت فائدے مند ہے۔ ٹماٹر وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ رنگ بھی نکھارتا ہے۔ اس کا جوس ہڈیوں کی توڑ پھوڑ سے بچاتا ہے۔