7 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:31
ریلوے بحران کا جلد خاتمہ ہوجائے گا، جی ایم ریلوے
اے آر وائی - لاہور: قائم مقام جی ایم ریلوے انجم پرویز نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ریلوے کے بیل آوٹ پیکج کی منظوری دے دی ہے جلد رقم مل جائے گی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے پہلےمرحلے میں انجن اور بوگیوں کی بحالی شروع کررہے ہیں۔ انجم پرویز کا کہنا تھا کہ برانچ لائنوں پر چلنے والی چالیس سے پچاس ٹرینیں فی الوقت مستقل طور پر بند کی جارہی ہیں۔