7 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:31
سرینگر: بھارتی پولیس نے آزاد کشمیر کا نوجوان گرفتار کرلیا
اے آر وائی - سرینگر:پولیس نے غلطی سے مقبوضہ کشمیر کی سرحد پار کرجانے والے آزاد کشمیر کے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ شکیب احمد فارورڈ کہوٹا کا رہائشی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق شکیب احمد آزاد کشمیر کا رہنے والا ہے۔ غلطی سے مقبوضہ جموں کی سرحد پار گیا ۔ بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس سے تفتیش کررہے ہیں اور اس کے بعد شکیب کو جوائنٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے حوالے کیا جائیگا۔