تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:31

کراچی میں قیام امن اہم ہے ، گورنرسندھ

اے آر وائی - اسلام آباد : گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ کراچی میں قیام امن کیلئے ٹائم فریم دینے کا کوئی جواز نہیں ،اہم چیز امن کے قیام کی کوششوں پر توجہ دینا اوراس پر عمل درآمد کرنا ہے۔



اسلام آباد میں بابر اعوان کے ساتھ نیوز کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور الطاف حسین کی ہدایت پر بات چیت کا عمل شروع کیا گیا ہے جس میں کراچی میں سیاسی اور انتظامی ہم آہنگی کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



انھوں نے بتایا کہ مذکرات کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے کا ایک اور دور کراچی میں ہو گا جس کے بعد حتمی نتیجہ سے آگاہ کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ کراچی سیاسی تلخی کا اثر انتظامی معاملات پر پڑاہے اور بعض عناصر اس سے فائدہ اٹھا نے کی کوشش کر رہے ہیں سیاسی جماعتیں ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر کراچی میں قیام امن کیلئے کوششیں کریں گی۔



ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا تھاکہ کراچی میں مجرمانہ عناصر کی بیخ کنی کی پوری کوشش کی جائے گی۔ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے ان کاکہناتھاکہ یہ ایک علیحدہ ٹاسک ہے ۔ کراچی میں فوج بلانے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں عشرت العباد نے کہا کہ فوج بھی پاکستان کاادارہ ہے حالات کو اس نہج پر کیوں جانے دیا جائے کہ انتہائی قدم کی جانب بڑھنا پڑے۔نئے صوبوں کے قیام سے متعلق ایک سوال کے جواب میں بابر اعوان کاکہناتھاکہ آئین میں اس کا واضح میکنزم موجود ہے اسے سیاست اور شوشا نہیں کہا جاسکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.