7 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:31
کراچی زمیں بوس عمارت،جاں بحق افراد کی تعداد19ہوگئی
اے آر وائی - کراچی : کراچی کے علاقے لیاری میں زمین بوس ہونے والی عمارت کے ملبے سے لاشیں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تین روز میں انیس لاشیں نکالی گئیں ہیں جبکہ مزید افراد کی ملبے سے لاشیں ملنے کا خدشہ ہے ۔
لیاری موسی لین میں غیر قانونی طور پر تعمیر کی جانے والی پانچ منزلہ عمارت کا ملبہ اٹھانے کے لئے آرمی سمیت دیگر امدادی ادارے کام کررہے ہیں تاہم تنگ گلیوں اور اطراف کی مخدوش عمارتیں امدادی کام میں رکاوٹیں بنی ہوئی ہیں ۔ امدادی کام کرنیو الوں کا کہنا ہے کہ انہیں ملبہ اٹھانے کے دوران اس بات کا خیال بھی رکھنا ہے کہ عمارت کے ملبے میں دبی کسی لاش کو نقصان نہ پہنچے ۔
زمین بوس عمارت کے ساتھ متاثر ہونے والی دو عمارتوں کے رہائشیوں نے احتجاج کیا ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ ان کا سامان عمارتوں سے نکال دیا جائے اور رہائش بھی دی جائے۔