تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:31

ریلوے ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر کا سلسلہ جاری

اے آر وائی - کراچی : ملک بھر میں تمام مسافر ٹرینوں میں تاخیر کا سلسلہ جاری کوئی بھی ٹرین و قت پر منزل مقصود تک نہ پہنچ سکی۔



کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس ،قراقرم یکسپریس ،تیزگام ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس دو سے پانچ گھنٹے تاخیر سے لاہور پہنچیں جبکہ کوئٹہ سے آنے والی کوئٹہ ایکسپریس، جعفرایکسپریس چار سے چھ گھنٹے تاخیر سے پہنچی اسی طرح لاہور سے جانے والی تمام ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا، ریلوے نے ملک بھر میں مختلف برانچ لائنوں پر چلنے والی دو درجن سے زائد ٹرینوں کو بھی منسوخ کر دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.