7 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:31
ن لیگ جلد نئے صوبوں سے متعلق مسودہ پیش کریگی،جاوید ہاشمی
اے آر وائی - ملتان : مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدرجاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ مسائل کا حل دینے والوں کو شک کی نگاہ سے دیکھتےہیں۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے ملک میں مزید نئے صوبوں کا مسودہ جلد پیش کردیا جائے گا۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہناتھا کہ آج تک مسائل کا حل تلاش نہیں کیا گیا۔ملک میں روزانہ لاشیں گررہی ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ صوبوں کے قیام کا مطالبہ لسانی بنیاد پر ہورہا ہوسکتا ہے ہو سکتا ہے آئندہ دو ماہ میں چالیس سے پچاس صوبے سامنے آجائیں۔