تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:31

امریکاکاپاکستان کے جوہری ہتھیاروں پرقبضہ کا منصوبہِ

اے آر وائی - نیویارک : امریکی ٹی وی کےمطابق پاکستان کے جوہری ہتھیار امریکا اور اس کےمفادات کیلئے مستقل خطرہ ہیں۔واشنگٹن انہیں چھیننے یا ان پر قبضے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔



این بی سی نیوز سے گفتگو میں موجودہ اور سابق امریکی حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کی سیکورٹی نائن الیون سے پہلے بھی واشنگٹن کیلئے سیکورٹی ترجیح رہی ہے۔رپورٹ کےمطابق پاکستان کے بھارت سے تعلقات خراب ہیں۔ پاکستان میں افراتفری کی صورت حال ہے۔دہشت گرد اور انتہاپسند پاکستان کے حساس اثاثوں پر حملے کےمنصوبے بنارہےہیں۔



اس سلسلے میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کےبعد امریکی فوجی حکام کی جانب سے کانگریس کورپورٹ پیش کی گئی جس میں کہاگیاتھاکہ پاکستان کے جوہری ہتھیارپاکستان کی حکومت کے کنٹرول سے نکل جانے کا خطرہ ہے۔اسی تناظر میں پینٹاگون نے ایک رپورٹ تیار کی جس میں ان حالات کا ذکر کیا گیاہے کہ جن میں امریکی فوج پاکستان کے جوہری ہتھیار محفوظ بنانے کیلئے انہیں قبضے میں لے سکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.