تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:31

الطاف حسین کا پی پی ،ایم کیوایم کامیاب مذاکرات کا خیرمقدم

اے آر وائی - لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے گورنر سندھ اورحکومتی اراکین کے درمیان کامیاب مذاکرات کاخیرمقدم کیا ہے اور اس مذاکرات میں کئے گئے فیصلہ کو خوش آئند قراردیا ہے ۔



ایک بیان میں الطاف حسین نے گورنر سندھ اورحکومتی اراکان کے درمیان کامیاب مذاکرات کوپاکستان بالخصوص سندھ کے عوام کیلئے خو ش آئند قراردیا ہے ۔ انہوں نے سندھ دھرتی کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ فیصلے جمہوریت کے فروغ کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔



الطاف حسین نے قومی مفاہمتی عمل کے فروغ کیلئے صدر آصف زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کیا اور اس ضمن میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، سینیٹربابراعوان اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.