تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:57

سندھ بھر میں شہری حکومتوں کا نظام دوبارہ نافذ

اے آر وائی - کراچی: سندھ بھر میں شہری حکومتوں کا نظام دوبارہ نافذ ہوگیا ہے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے دو آرڈیننس جاری کئے ہیں جن کے تحت مقامی حکومتوں کا نظام سندھ بھر میں دوبارہ نافذ کیا گیا ہےجبکہ کمشنری نظام ختم کردیا گیا ہے۔



پیپلز پارٹی کے رہنما آغا سراج درانی، شرجیل میمن اور ایاز سومرو ترمیمی آرڈیننس کا مسودہ لے کر رات گئے گورنر ہائوس پہنچے جس پر گورنر سندھ نے دستخط کئے ۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری قانون بھی موجود تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.