15 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:58
میانوالی کے قریب لڑاکا طیارہ تباہ ، خاتون پائلٹ زخمی
اے آر وائی - میانوالی : پاک فضائیہ کا ایک لڑاکا تربیتی طیارہ میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تاہم خاتون پائلٹ محفوظ رہیں ۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ایف سیون لڑاکا طیارہ میانوالی کے علاقے میں آپریشنل ٹریننگ پرواز کرر ہا تھا کہ فنی خرابی کے باعث کالر کوٹ بھکر کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ، اس حادثے میں طیارہ اڑانے والی خاتون پائلٹ فلائنگ آفیسر ندا محفوظ رہیں ، ترجمان کے مطابق ائیر ہیڈ کوارٹرز نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے انکوائری بورڈ تشکیل دیدیا ہے ۔