15 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:43
شہباز شریف کے غیر سنجیدہ بیان کا نوٹس لے لیا ہے، بابر عوان
اے آر وائی - اسلام آباد : سابق وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنماء ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف کے غیر سنجیدہ بیان کا سنجیدگی سے نوٹس لیا گیا ہے۔ شہباز شریف نے سازش کے تحت پہلے جلسے میں بیان داغا اور پھر مرحلہ وار اپنے بیانات اخبارات میں چھپوائے ۔
اسلام آ باد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت شہباز شریف کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کی مذمت کرتی ہے۔ ان الزامات کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے گی ۔ انہوں نے کہ متعلقہ وزارت کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے چیف جسٹس آ ف پاکستان کو خط ارسال کرے ۔
بابر اعوان نے کہا کہ چوہدری نثا ر علی خان بتائیں کہ کون سا ادارہ ان کے کام میں رکاوٹ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی اے سی اور اس کی ذیلی کمیٹی کے کسی بھی رکن نے اس سلسلے میں کوئی شکایت نہیں کی ۔