15 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:20
دو افراد کو کچلنےکا مقدمہ، نیوزی لینڈ کے شہری کی ضمانت
اے آر وائی - لاہور : لاہور کی مقامی عدالت نے دو پاکستانیوں کو گاڑی سے کچلنے کے الزام میں گرفتار نیوزی لینڈ کے شہری کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
نیوزی لینڈ کے شہری پال جارج کو جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عامر بیٹو کی عدالت میں پیش کیاگیا جہاں ملزم کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ وہ بے گناہ ہے کیونکہ زخمی ہونے والے دونوں افراد نے سگنل کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔
عدالت نے ملزم پال جارج کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے پچاس ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کے احکامات جاری کر دئیے پال جارج کی گاڑی کی ٹکر سے گزشتہ روز دو پاکستانی زین اور ارشد زخمی ہوگئے تھے جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔