15 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:9
وزیراعظم کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ
اے آر وائی - بدین : وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع ٹنڈومحمد خان اور بدین کا دورہ کیا۔اس موقع پر ان کاکہنا تھا کہ متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔انھوں نے متاثرین کیلئے وطن کارڈ جاری کرنے کا اعلان کیا۔
ٹنڈومحمد خان کے دورے کےموقع پر اپنے خطاب میں وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ ٹنڈومحمد خان کو آفت زدہ قرار دے چکے ہیں۔متاثرین کو زرعی بینک بلا سود قرضے فراہم کرے گا۔م
تاثرین کیلئے پندرہ ہزار ٹینٹ فوری بھجوائے جائیں گے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہاکہ متاثرین کی دل جوئی کیلئے وزیراعظم کے شکرگزار ہیں۔انھوں نے تباہ شدہ انفرااسٹرکچر کی بحالی کاعزم ظاہر کیا۔