15 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:11
ہیلی کاپٹرملبےتک چین کی رسائی کی خبربے بنیاد ہے،اطہرعباس
اے آر وائی - اسلام آباد : پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے کہا ہے کہ امریکی ہیلی کاپٹر کے ملبے تک چین کی رسائی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
امریکی ہیلی کاپٹر کے ملبے تک چین کی رسائی کی خبروں کو ترجمان پاک فوج نے مسترد کردیا۔میجر جنرل اطہر عباس کا کہنا تھا کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، غیر ملکی میڈیا پر چلنے والی اس طرح کی من گھڑت خبریں حیران کن ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ نامعلوم ذرائع سے خبرچلانے سے پہلے خبر کی تصدیق کرلینی چاہیئے۔