تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:29

چین اور پاکستان میں دوطرفہ تجارت میں اضافہ کی ضرورت ہے، صدر

اے آر وائی - اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری نے چین اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کی ضروت پر زور دیا ہے۔ یہ بات صدر نے چین کے سرکردہ کاروباری شخصیات کے ایک وفد سے ملاقات میں کہی جس نے ان سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت چائنا لیومینا کارپوریشن کے سربراہ سو لانگ ڈو نے کی۔



صدر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے زبردست مواقع ہیں۔ انہوں نے چین اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کی ضروت پر بھی زور دیا۔ چائنا لیومینا کارپوریشن کے سربراہ نے بتایا کہ ان کا ادارہ پنجاب میں ایک سو چونسٹھ میگا واٹ پاور پلانٹ اور کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کررہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.