15 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:51
جعفرآباد:دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد سترہ ہو گئی
اے آر وائی - جعفرآباد: جعفرآباد کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد سترہ ہو گئی دو منزلہ عمارت کا ملبہ تاحال ہٹایا نہیں جا سکا شہریوں نے سیکیورٹی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی کیمپ قائم کر دئیے۔ جعفر آباد دھماکے کےاٹھارہ سے زائد زخمیوں کو لاڑکانہ سمیت دیگر بڑے اسپتالوں میں داخل کر دیا گیا ہے ۔
انجمن تاجران نے دوسرے روز بھی کاروبار مکمل طور پر بند رکھا ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے ہوٹل کی دو منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی مقامی شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے پندرہ افراد کی لاشیں نکال لی ہیں تاہم اب بھی عمارت کا ملبہ پڑا ہوا ہے سیاسی و سماجی جماعتوں اور دکانداروں نے شہر میں سیکیورٹی کی عدم فراہمی کے خلاف قومی شاہراہ پر احتجاجی کیمپ لگا دئیے ہیں اور شہر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔