تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:1

خیبرایجنسی: تحصیل باڑہ میں موٹرسائیکل چلانے پر پابندی

اے آر وائی - لنڈی کوتل: خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں سیکیورٹی فورسز نے موٹرسائیکل چلانے پر غیرمعینہ مدت تک کے لئے پابندی عائد کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نےخبردارکیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو گولی مارنے کا حکم ہے ۔



سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مساجد سے اعلانات کرکے عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ موٹرسائیکل پر سفر نہ کریں ۔ موٹر سائیکل پر پابندی لگانے کا مقصد باڑہ میں شدت پسندوں کی کارروائیوں کو روکنا ہے ۔ شدت پسند دہشتگردی کی کارروائیوں کے بعد موٹرسائیکل پر فرار ہوجاتے ہیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.