تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:42

سپریم کورٹ میں نیشنل بینک ایمپلائز فنڈ خوردبرد کیس کی سماعت

اے آر وائی - اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نیشنل بینک ایمپلائز فنڈ خردبرد کیس میں ایف آئی اے کو تحقیقات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہےکہ ایف آئی اے کرپشن کیسز میں دلچسپی نہیں لے رہی ہے۔



سماعت کے دوران درخواست گذار نےعدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے نے کیس کی تحقیقات روک دی ہیں۔ کیس میں مزید پیش رفت نہیں کی جارہی ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری نے ریمارکس میں کہاکہ حکم امتناعی جاری نہیں کیا گیا تو انکوائری کیوں روکی گئی۔ عدالت نے ایف آئی اے کو تحقیقات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے جس کے بعدسماعت تین ہفتوں کےلئے ملتوی کردی گئی ۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.