17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:39
مونس الہی کی بریت کی درخواست پر سماعت ملتوی
اے آر وائی - لاہور : بینکنگ جرائم کورٹ لاہور نے این آئی سی ایل اسکینڈل کیس میں مونس الہٰی کی بریت کی درخواست پر سماعت 18 اگست تک ملتوی کردی۔
ایف آئی اے حکام نے مونس الہٰی کو سخت سکیورٹی میں بنکنگ عدالت کے روبرو پیش کیا۔ تاہم بینکنگ عدالت کے جج مجاہد مستقیم کے رخصت پر ہونے کی بنا پر کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 18 اگست تک ملتوی کردی گئی۔ آئندہ سماعت پر مونس الہٰی کی بریت کی درخواست پر ایف آئی اے کے تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹرز اپنے دلائل دیں گے۔